لاوہ میں جنگل کا قانون عوامی نمائندے سیر سپاٹوں تک محدود ختم نبوت چوک تا پچنند روڈ بدحالی کا شکار، بیلدار مفت کی تنخواہیں اڑانے لگے

0
566
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik

لاوہ(تحصیل رپورٹر)ختم نبوت چوک تا پچنند روڈ بدحالی کا شکار، بیلدار مفت کی تنخواہیں اڑانے لگے، اہلکاروں کی غفلت کا نوٹس لیا جائے، عوامی مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ختم نبوت چوک (ترحدہ چوک) تا پچنند روڈ کی بدحالی انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت پیش کررہی ہے۔محکمہ ہائی وے کے مقرر کردہ اہلکاروں نے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے ختم نبوت چوک سے چند سو میٹر کے فاصلے تک روڈ پر بنے گڑھوں میں بجری ڈال کر اپنی ذمہ داری پوری سمجھتے ہوئے لمبی تان کرسوگئے۔ ختم نبوت تا پچنند روڈ کی بدحالی کی وجہ سے مسافروں کو شدید تکلیف جھیلنا پڑرہی ہے جبکہ مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔شہروں کا کہنا تھا کہ ہائی وے کے اعلیٰ افسران کی عدم توجہ کی بدولت روڈ پر مقرر کیئے گئے اہلکارغفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مذکورہ روڈ پر ایک ماہ قبل حکمرانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے بجری رکھی گئی جو کام میں نہ لانے کی وجہ سے روڈ کے اطراف بکھر کر ضائع ہوچکی ہے۔شہریوں کا محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ ذمہ دار افسران سے پرزور مطالبہ ہے کہ پچنند تا ختم نبوت چوک روڈ کو فوری مرمت کی جائے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں