تلہ گنگ کے علاقہ ٹمن پٹواری نے قصائی کو پھنسا دیا ایف آئی آر درج تفتیش شروع

0
706
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik

اسلام آباد ( شہزاد احمد ملک) تلہ گنگ کے علاقہ ٹمن میں گائے کا گوشت فروخت کرنے والے قصائی کے خلاف ایم آئی آر درج تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر کوثر اور ڈی ایل او ڈاکٹر اظہر کے مطابق ٹمن کے دورے کے دوران قصائی فخر اقبال جس نے سلاٹر ہاؤس سے بغیر تصدیق گوشت فروخت کر رہا تھا اس کو اخلاقی طور پر سمجھا یا کہ آئندہ کیلئے متنبہ کیا لیکن بدتمیزی شروع کر دی اور گوشت کے سینپل دینے سے بھی انکار کر دیا قصائی پر کار سرکار مداخلت اور بدتمیزی زیر دفعہ سلاٹر ایکٹ 1963کی دفعہ 8اور 186کے تحت تھانہ ٹمن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی اور فیصل اقبال قصاب کو غیر قانونی طور پر گوشت بھیجنے پر 5000روپے جرمانہ کر دیا گیا قصائی کے مطابق اس نے کوئی بدتمیزی نہیں کی میں بلکہ اخلاق سے پیش آیا ہوں ویٹرنری ڈاکٹر کوثر نے اپنے نمبر بنانے کیلئے میرے خلاف انتقامی کاروائی کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق مزکورہ قصائی نے مختلف سرداروں کے سربراہاں سے رابطے کر لئے ہیں ۔ہمارے ذرائع کے مطابق قصائی کے بارے میں ایک پٹواری نے شکایت کی تھی پٹواری اور قصائی کی آپس میں چپقلش کئی سالوں سے چل رہی تھی ۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں