لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے،ملک محمد مشتاق احمدرہنما جبی شاہ دلاور

0
210
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik

اسلام آباد ( شہزاد احمد ملک ) پاکستان تحریک انصاف جبی شاہ دلاورکے رہنماملک محمد مشتاق احمد نے کہا کہ بجلی گیس اور صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں عوام سے وعدے کئے گئے لو ڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے کرنے کے سوا حکومت کچھ نہیں کر سکی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے کار وباری اور گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے مگر حکومت نے عوام کو حالا ت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے سردیوں میں بھی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بنتی جا رہی ہے مگر اس مسئلے کے حل کیلئے حکومت طفل تسلیوں کے سوا کوئی کا کر دگی نہیں دیکھا سکی انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اورعدم دستیابی سے امور خانہ داری کی انجام دہی میں بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اور لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہی ہیں۔شہریوں نے وزیرا عظم پاکستان اور وزیرا علیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں