کوئیٹہ میں خودکش دھماکہ نو افراد جاں بحق 35کے قریب ذخمی ،کوئیٹہ کے ہسپتالوں میں ایمبر جنسی نافذ

0
681
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) کوئیٹہ میں خود کش دھماکہ 35کے قریب شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کوئیٹہ کے لیاقت پارک کے قریب خود کش دھماکہ نو افراد جاں بحق 35زخمی دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور سنی گئی دھماکے کے مقام کے نزدیک سے ایف سی کا قافلہ گز ر رہا تھا دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا لاشوں اور زخمیوں کو سیول ہسپتال کوئیٹہ میں منعتقل کر دیا گیا ہے سیول ہسپتال میں ایمبر جنسی نافذ کر دی گئی ہے تمام ڈاکٹروں کو طلب کر لیا گیا ہے پو لیس کے مطابق مرنے والوں میں تین ایف سی اہلکار چار شہری اور ایک خاتون شامل ہیں زخمیوں میں 10ایف سی اہلکار شامل ہیں پو لیس کا کہنا ہے دھماکہ میں ممکنہ طور پر دس سے پندرہ کلودھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے.وزیراعظم نواز شریف نے کوئیٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں