موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام شہریو ں کی ڈیلی تلہ گنگ نیوز سے گفتگو

0
528

Daily Talagang Newsاسلام آباد ( شہزاداحمدملک) موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ملک میں لا قانونیت کا راج اور عوام عدم تحفظ کا شکار تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں نا کامیاب نظر آرہی ہے مہنگائی بے روز گاری آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے بچارے عوام ڈگریاں لیکر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ملازمتیں نہیں مل رہیں کوئی ایسا پا ک افواج کے علاوہ کوئی ایسا ادارہ نہیں جس کے سربراہان ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہوں موجودہ حکومت ہر سطح پر ناکام نظر آرہی ہے جس کے باعث ملک گھمبیرمسائل اور انتشار کا آماجگاہ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار ملتان خورد بڈھیال ،سنگھوالاکے علاوہ ٹمن کے شہریوں نے ٹیلی فون پر ڈیلی تلہ گنگ نیوزسے گفتگو کے دوران کیا شہریوں نے کہا اس وقت ملک میں لا قانونیت کا راج ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں انتہائی افسوس کے ساتھ ہمارے معاشرے میں ناجائز دولت رشوت اور سفارش نے تباہ کر دیا کسی غریب کو انصاف میسر نہیں ملک میں نشریاتی ادارے ایک منظم سازش کے تحت قومی اخلاق کو تباہ کر رہے ہیں تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نئی قیادت ہے شہریوں نے موجود ہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر شدید تنقید کی شہریوں کا کہنا تھا الیکشن مہم کے دوران وعدہ تو کئے جاتے ہیں پھر علاقوں نمائندے رخ تک نہیں کرتے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک موجودہ ظلمانہ نظام جڑ سے ختم نہیں کیا جاتا محض چہروں کی تبدیلی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ آج تک جو طبقہ بھی بر سر اقتدار آیا اس نے اسلام اور جمہوریت کا نام محض اقتدار کو طول دینے کے لئے استعمال کیا نظام کی تبدیلی کیلئے نئی قیادت کا لا نا ضروری ہو گیا ہے شہریوں نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی تعریف کی اور حقیقت اور معیاری خبروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں