تلہ گنگ ودیگر علاقوں میں مسافروں اور ٹرانسپوٹروں کے درمیاں رولا گھسولا جاری انتظامیہ خاموش

0
498
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik
Daily Talagang News From Arslan Ahmed Malik

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تیل کی قیمتیں تو کم ہو گئیں مگر کرائے تاحال جوں کے توں ،مسافرپوچھیں تو عملہ بے عزت کرکے گاڑی سے اتار دیتا ہے۔کرائے کے نرخ مقرر کئے جائیں تاکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹ عملہ کی جنگ ختم ہوپیر سید کرم شاہ اور عوامی و سماجی حلقوں کا آر ٹی سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتوں اور پاکستان میں بھی پہلے سے کئی بار کم قیمت مقرر ہونے پر تمام اڈوں اور روڈوں پر کرائے زیادہ وصول کئے جارہے ہیں جس سے آئے روز مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے سننے کو ملتے ہیں۔علاوہ ازیں کئی “اکڑ خان” ٹرانسپورٹر تو مسافروں کے بے عزت کرکے گاڑی سے ہی اتر دیتے ہیں۔سنگیں صورتحال کے پیش نظر عوامی و سماجی حلقوں نے آرٹی سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ،دندہ،تلہ گنگ ،میانوالی سمیت تمام لوکل اور لانگ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کو راستے میں روک کر گاڑیوں سے ٹکٹ چیک کئے جائیں اور کرائیوں کا نرخ مقرر کیا جائے۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں