تلہ گنگ سمیت ضلع چکوال میں اخوت بنک کی مزید

0
522
banksتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ سمیت ضلع چکوال میں اخوت بنک کی مزید برانچز کھولی جائیں گی۔ ہمارا مقصد عوام کی فلاح ہے ۔ چھوٹے کاروبار وں کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ اخوت کا مقصد سود ی کاروبار کا خاتمہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اخوت کے ایریا مینجر چوہدری محمد اعظم خان نے تلہ گنگ میں گیارویں والی مسجد میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر برانچ مینجرتلہ گنگ ون عمار ظفر، برانچ مینجرتلہ گنگ ٹو سید ناصر شاہ، برانچ مینجرجھاٹلہ محسن رحمان، یونٹ مینجرز ذیشان محمود، وقار احمد، رضوان، واجد علی نے شرکت کی۔ تحصیل تلہ گنگ کے دو سو افراد، مرد و خواتین میں بلاسود قرضہ تقسیم کیا گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں