تلہ گنگ ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ پانچ ٹیوب ویل کا تحفہ

0
241
zulafqar dholaتلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایم پی اے حلقہ 22 سردار ذوالفقار دلہہ نے پانچ ٹیوب ویل کا تحفہ دیا ہے جس سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائیگا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ایم پی اے ملک الطاف اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ دس کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم کے کام کا آغاز ہو چکا ہے ، جبکہ پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح موجودہ صورتحال کے پیش نظر ذوالفقار دلہہ نے کیا کیونکہ شہر میں لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو چکاہے جس کا سردار ذوالفقار دلہہ کو پورا پورا احساس ہے انہوں نے کہا کہ جب میں شہر کی حالت دیکھتا ہوں تو میرا حوصلہ جواب دے جاتا ہے ۔ ہم لوگوں کی تعمیر چاہتے ہیں اورانکے گھروں کو آباد کرنا چاہتے ہیں گرانا نہیں چاہتے ۔ چند شر پسندوں کی وجہ سے غریبوں کا نقصان ہوا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں