عوام نے موجودہ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا اصلاح کی ضرورت

0
498
Arslan Ahmed Malikاسلام آباد ( ارسلان احمد ملک ) ڈیلی تلہ گنگ نیوز میں میں نے دو ماہ قبل معزز قائرین اور عوام کی رائے جانیے کیلئے ایک سروے لگا یا تھا ’’مہنگائی کا ذمہ دار کون۔؟‘‘میں آج وہ رپورٹ پیش کر رہاہوں پاکستان میں مہنگائی ویسے بھی آسمانوں باتیں کر رہی ہے موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے اور عوام سے کیئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے جارہے جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بندش اور کم پریشر کی وجہ سے بھی عوام پریشان ہیں جس لیڈر کا جو داؤ لگتا ہے وہ لگا لیتا ہے مگر عوام کی کوئی پرواہ نہیں برحال حکومت کی کارکردگی آمدہ الیکشن 2008میں عوام اپنے ووٹ کے ذرئعے اپنی رائے کا اظہار کر دے گی مگر سیاستدان بھی جو ڑ تو ڑ کے بڑے ماہر ہو تے ہیں میری ان سے گذارش ہے کہ یہ ملک ہم سب کا ملک ہے اس کا ہم کھاتے ہیں اور سیاست بھی کرتے ہیں عوام اقتدار بھی آپ کو سونپتی ہے کم ازکم عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے اور سرکاری پروٹوکول اور دیگر فضول خرچی سے پرہیز کیا جائے عوام کی رائے جاننے کیلئے سروے کے مطابق موجودہ حکومت کے خلاف 89ووٹ اور 62%ووٹ ڈالے گئے اپوزیشن کی طرف سے10ووٹ 7%ڈالے گئے معلوم نہیں 9ووٹ 6%ووٹ ڈالے گئے ٹوٹل ووٹ 143پول کئے گئے ہیں یہ رپورٹ 10بج کر 10منٹ PMمورخہ 21-2-2016میں رپورٹ شائع کی جار ہی ہے ۔مہنگائی کا ذمہ دار عوام نے موجودہ حکومت کو ٹھہرایا ہے موجودہ حکومت سے گذارش ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرے اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے پر توجہ دے تاکہ پاکستان کا ہر شہری با آسانی زندگی گزار سکے اور اپنے بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم دلوا سکے جس سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں