اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کے دفتر سائل رولنے لگے درخواستوں کا ڈیم لگ گیا تلہ گنگ کو ایک اور اسسٹنٹ کمشنر کی ضرورت ہے

0
996
combine AC and shahzad picاسلام آباد ( شہز اد احمدملک ) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کے دفاتر میں سائل رلنے لگے درخواستوں کا ڈیم لگ گیا پھول بوٹوں سے فرصت نہیں ایک اتنے مسائل ہیں کہ تلہ گنگ کیلئے ایک اسسٹنٹ کمشنر اور تعنیات کیا جائے تفصیلات کے مطابق ڈیلی تلہ گنگ نیوز سے ڈھوک پھلی داخلی جبی شاہ دلاور کی خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی زمین تیل و گیس پیدا کرنیوالی کمپنی عرصہ دار ز سے اپنے قبضے میں لے رکھی ہے جہاں سے اربوں روپے تیل و گیس کی مد میں گورنمنٹ آ ف پاکستان کو آمدن ہو رہی ہے اس نے مزید بتایا کہ اس کی والد مرحوم کی اراضی 28-4-1964 پٹے پر دے رکھی تھی میرے والد فوت ہو جانے کے بعد طے شدہ معاوضہ میرے نام ٹرانسفر کر دیا گیا اور مجھے ہر سال معاوضہ ملتا رہا پانچ سالوں سے آئل اینڈ گیس ڈویلمینٹ کا رپوریشن لیمٹنڈ کمپنی نے بغیر وجہ روک رکھا ہے اس نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کے ایک سوال پر بتایا کہ زمین میرے نام منتعقل ہو چکی ہے اور سالانہ معاوضہ مجھے ملتا رہا پانچ سالوں سے بغیر وجہ بتائے بند کر دیا گیا ہے میں کئی بار زبانی کلامی کہہ چکی ہوں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور جبکہ میری سونا اگلتی ہوئی زمین ان کے قبضے میں ہے اس نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو مزید بتایا کہ میری زمین واپس کی جائے اور پانچ سال کا معاوضہ بھی ادا کیا جائے اس نے مزید ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو بتایا کہ میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی شہرت اور چر چے اور نصاف پسندی سن کر اپنی فریاد لیکر ان کے دفتر پہنچی تو کھڑے پولیس اہلکار نے مجھے روک لیا کہ صاحب بہادر میٹنگ میں ہیں میں نے اہلکار سے استدعا کی کہ مجھے ان کے سٹاف سے ملایا جائے تو انہوں نے کہا بی بی یہ صاحب بڑے صاحب ہیں کوئی لالو پنجو نہیں یہ بڑوں سے ملتے ہیں ہم مجبور ہیں آپ کو اند ر نہیں بھیج سکتے انہوں نے اپنی ذاتی سیکورٹی کیلئے ہمیں الرٹ کر رکھا ہے خاتون نے اسرار کیا تو اہلکار نے صاف صاف جواب دے دیا کہ تم نوکری سے مجھے نکلوانا چاہتی ہو ڈیلی تلہ گنگ نیوز تحقیقات کے مطابق خاتون کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے اور واپس گھر لوٹ گئیں ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں سائلوں کی درخواستوں کا ڈیم لگا ہوا ہے سائل رل رہے ہیں صاحب بہادر کو سائلوں کی درخواستیں مارک کرنے کا ٹائم نہیں ڈیلی تلہ گنگ نیوز تحقیقات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو چاہئے کہ وہ اپنے سٹاف کو ہدایت جاری کرے کہ کم ازکم چھوٹے چھوٹے مسائل وہ حل کر دیں تاکہ عوام بچارے نہ رولیں تلہ گنگ کو ایک اور اسسٹنٹ کمشنر کی ضرورت ہے تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے ایک ماہ گزر گیا ابھی تک تلہ گنگ میں کاروبار زندگی کئی مقامات پر معطل ہے تلہ گنگ معصود نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو بتایا کہ میری فوٹو سٹودیو کی شو پ ہے ابھی تک ٹیلی فون اس علاقے میں ڈیڈ پڑے ہیں انٹرنیٹ کی سہولت سے بھی محروم ہیں اکھاڑ بکھاڑکرنے کے بعد کام سست روئیے اختیار کرگیا ہے اس نے مزید بتایا کہ دکاندار انتہائی پریشان اور کاروبار ہمارا نہ ہونے کے برابر ہے کوئی توجہ نہیں دی جارہی اس نے کھلے الفاظ میں کہا پھول بوٹے لگائے جا رہے ہیں ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی روپورٹ کے مطابق ترقیاتی کام پینڈنگ میں اور کئی مقامات پر کاروبار زندگی معطل ہے شہریوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں