تلہ گنگ کے غیور عوام کا درینہ مطالبہ انکم ٹیکس دفتر کا با ضابطہ

0
402

taxتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پرتلہ گنگ میں انکم ٹیکس دفتر کا با ضابطہ قیام عمل میں آگیا۔چیف کمشنر انکم ٹیکس ملک تنویر اختر نیتلہ گنگ میں انکم ٹیکس آفس کا افتتاحکردیا ۔مذکورہ دفتر چکوال روڈ پر نیو لاری اڈہ کے قریب قائم کیا گیا ہے ۔ چیف کمشنر انکم ٹیکس ملک تنویر اختر نے دوران گفتگو بتایا کہ تحصیل تلہ گنگ ،تحصیل پنڈی گھیب اور تحصیل لاوہ کی عوام کی سہولت کی خاطرقائم کئے گئے اس دفتر کے انچارج ناصرمقبول ہاشمی ہونگے ۔اب عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر ہی حل ہونگے یہ عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔افتتاحی تقریب میں تاجران ،وکلاء ،صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں