’’تلہ گنگ ‘‘سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق

0
497
transportتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاعی سڑکوں پر فی سواری فی کلومیٹر کرائیہ74 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کچے ہموار راستوں پر فی کلو میٹر 78 اور پہاڑی راستوں کا کرائیہ 82 پیسے کلومیٹر ہے تاہم اس سرکاری کرائیہ نامہ پر تحصیل تلہ گنگ سمیت ضلع چکوال میں کہیں بھی عمل در آمد نہیں ہو رہا ہے انتظامیہ لاری اڈوں پر نیاکرائیہ نامہ کے بورڈ لگا کر اپنے فرض سے عہدہ بر آ ہو گئی ہے سواریوں اور گاڑیوں کے عملہ میں کرائیہ نامہ پر جھگڑے شروع ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک ضلع انتظامیہ کے افسران اور ٹریفک پولیس سڑکوں پر آ کر سواریوں سے کرائیہ نامہ کے بارے میں نہیں پوچھیں گے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کا مقصد پورا نہیں ہو گا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے تمام مسافر بردار گاڑیوں کے فرنٹ سکرین پر نیا سرکاری کرائیہ نامہ نمایاں طو پر آویزاں کرایا جائے اور خلاف ورزی پر گاڑیاں اور عملہ کو تھانہ میں بندکر دیا جائے جب تک قانون کو سختی سے لاگو نہیں کیا جائے گا ضلع چکوال میں سرکاری کرائیہ نامہ پر عمل نہیں ہوسکے گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں