ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی ہے

0
744

ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی ہے اسلام آباد (شہزاد احمد ملک)ممتازقادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011کو سابق گورنر پنجاب کو اسلام آباد کی کوہسارمارکیٹ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا مجرم سیکورٹی اسکواڈمیں شامل تھا پھانسی کے وقت جیل گردونواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے1اکتوبر 2011کو ممتاز قادری کو دو بار سزا موت کا حکم سنایا گیا تھا ممتاز قادری نے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی لیکن عدالت نے سزا موت کو برقرار رکھا پر سپریم کورٹ سے بھی اپیل خارج ممتاز قادری نے صدرے پاکستان سے بھی رحم کی اپیل کی تھی جس سے مستردکر دیا گیا تھا رحم کی اپیل مستردہونے کے بعد عدالت نے ممتاز قادری کے پھانسی کے اقدامات جاری کیئے تھے جیل احکام کے مطابق گزشتہ رات ممتاز قادری کے اہلخانہ سے آخری ملاقات کر وائی گئی جس کے بعد آج صبح پھانسی دے دی گئی ہے پھانسی کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ممتاز قادری کے حق میں عوام سڑکوں پر نکل آئی لاہور میٹرو بس سروس بند کر دی گئی اور اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند ہے ملک بھر میں مظاہرے احتجاج جاری ہے ممتاز قادری کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کے ذرائع کے مطابق نماز جنازہ 2 بجے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ممتاز قادری کے خلاف فیض آبادمیں حمایتوں نے احتجاج کیا احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اب تک اتنا ہی

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں