تحصیل لاوہ میں انوکھا واقع دکاندارں نے تنگ آکر پرائس مجسٹریٹ اور اس کی ٹیم کو بند کر دیا

0
505
dailytalagangnews.comاسلام آبا د( شہزا د احمدملک) لاوہ میں پرائس مجسٹریٹ اور دکانداروں میں جھگڑا دوکانداروں نے پرائس مجسٹریٹ کی کلاس لے لی تفصیلات کے مطابق لاوہ کے علاقہ میں مقامی تاجروں نے ایک دکان میں ٹیم سمیت بند کر دیا ۔پولیس کی مداخلت پر پرائس مجسٹریٹ اور اس کی ٹیم کو چھٹکارا ملا ڈیلی تلہ گنگ نیوز ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ترازو چیک کر نے گئے تو تاجروں نے یکجا ہو کر پیسے دینے سے صاف انکاری ہو گئے جس پر تجاروں او مجسٹریٹ کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی بات جب تکرار سے بڑھی تو تاجروں نے کنٹرول مجسٹریٹ عرفان یوسف اور اس کے سٹاف کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا ایک دکاندار نے انہیں ٹیم سمیت بند کر دیا تقریبا ایک گھنٹے کے بعد تھانہ لاوہ پولیس جائے وقع پر پہنچی اور مجسٹریٹ عرفان یوسف اور اس کی ٹیم کو بزیاب کر وایا ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی تنگ آچکے ہیں رشوت دے دے کر تھک گئے ہیں پرائس مجسٹریٹ عرفان نے لاوہ تھانہ وائس چیر مین یونین کونسل کوٹ قاضی ملک عطا اللہ ،صدر انجمن تاجراں پچچند محمد ادریس نائب صدر ریاض احمد وسمیت چالیس نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی آخری اطلاع آنے تک تا حال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔ڈیلی تلہ گنگ نیوز ذرائع کے مطابق تاجروں اور علاقہ کے عوام نے بھی بھر پو ر اندازے سے احتجاج اور مظاہرے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں ہمارے ذرائع تصدیق نہیں کر رہے جیسے ہی تصدیق ہوتی ہے ہم دوبارہ اپنے قائرین کو اگاہ کرتے رہیں گے وہاں کے شہریوں نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو بتایا کہ جنگل کا قانون بنا رکھا ہے رشوت خور پیسے لئے بغیر جان نہیں چھوڑتے جب ان سے سوال کیا گیاکہ مجسٹریٹ کو آپ نے بند کیا تو انہوں نے کہا مجسٹریٹ جنگل کا بادشاہ ہے جھوٹ اس کے منہ کو لگا ہوا ہے ہم پیسے دے دے کر بھی تھک گئے ہیں اس مہنگائی کے دور میں اپنے بال بچوں کا پیٹ پالیں یا ان کو رشوت دیں ایک دکاندار نے کہا ایک سگریٹ کی ڈبی سے پچاس پیسے بچتے ہیں یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں ہم کوئی لاکھوں روپے کما رہے ہوتے ہیں یہی بال بچوں کی روزی کا ذرئعہ بڑی مشکل سے مہنگائی کے دور میں گزار ا کر رہے ہیں انہوں نے کہا ایسے مقدمہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں