’’تلہ گنگ ‘‘تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تلہ گنگ نے رکشہ سٹینڈ فیس کا ٹھیکہ نیلامی کیلئے پیش

0
516
http://dailytalagangnews.com/تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تلہ گنگ نے رکشہ سٹینڈ فیس کا ٹھیکہ نیلامی کیلئے پیش کردیا ، جس کی ریزرو بولی 10 لاکھ دو ہزار ہے ، یہ ٹھیکہ دوبارہ دیا جارہا ہے کیونکہ قبل ازیں ٹھیکیدار نادہندہ ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہری حلقوں نے سوال کیا ہے کہ کیا شہر میں کہیں رکشہ سٹینڈ ہے ؟ جس کی فیس لی جاتی ہے ، اور پھر اس کا ٹھیکہ بھی نیلامی کیلئے پیش کیا جاتا ہے ۔ تلہ گنگ شہر میں کوئی رکشہ سٹینڈ نہیں ہے تو پھر فیس ٹھیکہ کیوں جاری کیا جاتا ہے ۔حکام نوٹس لیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں