بوچھال کلاں میں دودھ کو آگ لگ گئی عوام پریشان

1
440
dailytalagangnews.comبوچھال کلاں (نامہ نگار) حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تو اہلیان بوچھال کلاں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت جہاں مہنگائی کے خاتمے کے اقدامات کر رہی ہے وہاں اہلیان بوچھال کلاں نے حکومتی اقدامات کو چیلنج کرنا شروع کر دیا ہے اس وقت مارکیٹ میں پیٹرول 63روپے لیٹر اور گائے کا دودھ 80روپے لیٹر مل رہا ہے پہلے تو دودھ مہنگا کرنے کا جواز کھل بھوسے کی قیمتوں میں اضافہ بنا کر کیا جاتا تھا اب جبکہ ان تمام چیزوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں بوچھال کلاں میں دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے انتظامیہ نے کبھی ان کی خبر گیری کی زحمت گوارہ نہیں کی عوام نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

تبصرے

شیئر کریں

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں