’’تلہ گنگ‘‘ہمارا محکمہ کبھی نج کاری کی طرف نہیں جائے گا ، اعجاز احمد منہاس کا ملازمین سے خطاب

0
420
dailytalagangnews.comتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)پوسٹ ماسٹر جنرل راولپنڈی سر کل اعجاز احمد منہاس کا تلہ گنگ پوسٹل ڈویژن کا دورہ۔ اس موقع پر مختلف دفاتر کادورہ کیا اوربعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی پوسٹل ملازمین کو ہدایات جاری کیں۔ تلہ گنگ جی پی او میں ڈویژن کے تمام ملازمین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے ترقی کے اس دور میں اپنا وجود برقرار رکھنا ہے تو ہمیں انتھک محنت ، دیانتداری اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرناپڑے گا کیونکہ اگرمحکمہ ہے تو ہم بھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم لوگوں نے محنت کی تو انشااللہ ہمارا محکمہ کبھی نج کاری کی طرف نہیں جائے گا کیونکہ لوگوں کا اس ادارے پر بہت زیادہ اعتماد ہے، اس موقع پر ڈویژنل سپرانٹنڈنٹ عبدالغفار بروہی ، سینئر پوسٹ ماسٹر محمد اقبال اسسٹنٹ سپرانٹنڈنٹ محمد سلیم اور حافظ مظہر بھی موجود تھے، آخر میں یونین رہنما اکبر ہمدانی نے جی پی او کے مختلف مسائل بیان کئے جنہیں پوسٹ ماسٹر جنرل نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں