’’چکوال‘‘ویٹرنیر ڈاکٹر کا گوشت مارکیٹ پر چھاپہ

0
318

dailytalagangnews.comچکوال(نمائندہ خصوصی ڈیلی نیوزتلہ گنگ)ویٹرنری ڈاکٹر کا گوشت مارکیٹ پر چھاپہ، قصاب مضر صحت و ناقص گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا، ملزم کو چھڑانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ انچارج سلاٹر ہاؤس ویٹرنری ڈاکٹر ذیشان حیدر نے گوشت مارکیٹ میں اچانک چھاپہ مارا جہاں پر موتی بازا رکا رہائشی قصاب عبدالغفار ناقص اور مضر صحت گوشت فروخت کر رہا تھا۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے قصاب کو تھانہ سٹی کے حوالے کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے برآمد ہونے والا گوشت تلف کروادیا۔ سٹی تھانہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں