’’بوچھال کلاں‘‘مسافر ہار گئے ٹرانسپوٹر جیت گئے

0
696
dailytalagangnews.comبوچھال کلاں (نامہ نگار)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عوام کو نہ مل سکا بین الاضلاعی روٹوں پر چلنے والی گاڑی مالکان نے اپنے کرائے جوں کے توں رکھے ہوئے ہیں تفصیل کے مطابق میانی اڈا پر عوام کی بڑی تعداد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو کی ہے مگر اس کا فائدہ ٹرانسپورٹر ہی اٹھا رہے ہیں عوام کو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ بین الاضلاعی روٹوں پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے اپنے کرائے کم نہیں کئے اس کے علاوہ موٹر وئے پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے نہ پہلے مقرر تھے نہ ہی انہیں کبھی پوچھا گیا وہاں تو کرائے اپنی مرضی سے لئے جا رہے ہیں انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بین الاضلاعی روٹوں پر چلنے والی گاڑیوں کے لئے کرائے نامے جاری کئے جائیں اور موٹر وئے پر چلنے گاڑ یوں کے لئے بھی کرائے مقرر کئے جائیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں