تلہ گنگ وگردونواح میں سابق اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹنگ کی منسوخی کامطالبہ

0
453
press conاسلام آباد(شہزاداحمدملک)تلہ گنگ وگردونواح کی عوام نے سابق اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کی پوسٹنگ کی منسوخی کا مطالبہ کردیاہے۔ بہتر گھنٹے میں پوسٹنگ نہ روکی گئی تو بین الصوبائی شاہراہ بند کردیں گے۔ڈی سی او چکوال کی رپورٹ کو رد کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اہلیان تلہ گنگ میں اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کی پوسٹنگ منسوخ کروانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔ حکومت پنجاب کو بہتر گھنٹے کی مہلت دی اور مطالبہ کیا کہ ڈی سی او چکوال کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیاجائے۔ ان خیالات کااظہار جے یو آئی (سی) کے رہنماء امیر اکبرساقی پاکستان مسلم لیگ ن کے فاروق اعوان ، تحریک انصاف کے رہنماء یاسر پتوالی کے علاوہ وکلاء کے ملک امتیاز چوکھنڈی نے تلہ گنگ میں ایک مشترک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی تین ماہ تلہ گنگ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے قبضہ مافیااور لینڈ مافیاکو لگام دی ہے۔تلہ گنگ کے شہریوں کے بنیادی مسائل بھی حل کیے۔ان کا مزید کہناتھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹنگ منسوخ کروانے کے لیے اجتماعی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اس مد میں ایکشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔آئندہ 72گھنٹوں کے اندر اسسٹنٹ کمشنر کاتبادلہ منسوخ نہ ہواتو بین الاقوامی شاہر اہ بند کردی جائے گی ۔ احتجاج کادائرہ وسیع کردیاجائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتقامی کاروائی کی گئی ہے۔ حکومت نے سابق اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹنگ کے احکامات واپس نہ لیے تو شہر میں امن وامان کی صورت حال بگڑی تو اس کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی۔اس موقع پر اکثریتی رائے سے جے یو آئی (سی) کے رہنماء امیراکبرساقی کو ایکشن کمیٹی کاکنوینئر مقرر

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں