‘‘تلہ گنگ’’ وفاقی محتسب نے موضع چینجی واٹر سپلائی پر فیسکو کی جانب سے انڈسٹریل ٹیرف ختم کردئیے

0
168

TLG3 WSuplyتلہ گنگ(امیر اللہ احسان) وفاقی محتسب نے موضع چینجی واٹر سپلائی پر فیسکو کی جانب سے انڈسٹریل ٹیرف ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔انڈسٹریل ٹیرف چینجی واٹر سپلائی کا مقدمہ نو منتخب چیئرمین یونین کونسل بھلومار ملک اصغر فاضلی کی مدعیت میں وفاقی محتسب کی عدالت میں درج تھا ۔اپنے مختصر فیصلے میں جج نے فیسکو کے خلاف اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فیسکو کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ واٹر سپلائی جیسے مفادِ عامہ کے بجلی نرخ انڈسٹریل لاگو کریں ۔یہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور نرخوں کے تعین کا اختیار وفاقی ادارے نیپر ا کو ہے۔لہٰذا عدالت نے فیصلہ چیئرمین یونین کونسل بھلومار ملک اصغر کے حق میں دیا جس سے عوام میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔ یاد رہے انڈسٹریل ٹیرف کے تحت کئی سالوں سے چینجی واٹر سپلائی کو 25روپے فی یونٹ کی ادائیگی مقرر تھی جس سے اخراجات کی مد میں ایک بھاری رقم ہر ماہ فیسکو کو جاتی رہی ۔ اب ملک اصغر فاضلی نے فیسکو سے مطالبہ کیا ہے ہے کہ غیر قانونی وصول کی گئی رقم چینجی واٹر سپلائی کو واپس کی جائے جو ہمار ا حق ہے۔ اس مقدمے کے فیصلے کو حریف جماعت کے سربراہ ملک محمد حیات نے سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں