’’تلہ گنگ ‘‘کے علاقہ چینجی میں واقع ویٹرنری ہسپتال لاوارث

0
260
vetاسلام آباد(شہزاداحمدملک)تلہ گنگ کے گاؤں چینجی میں ڈسپنسری کی حالت ناگفتہ بہ ہے، مذکورہ ڈسپنسری 1983میں قائم کی گئی۔ اس کے بعدکسی نے بھی بلڈنگ کی مرمت پر توجہ نہ دی ۔ ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے یہ آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہی ہے۔ شہریوں نے ڈیلی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ اور ذمہ داران سے گزارش ہے کہ اس پر توجہ دیں۔اہل علاقہ نے بتایا کہ اس بابت ہم نے کئی مرتبہ ڈی سی او اور محکمہ لائیوسٹاک کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ ڈیلی نیوزتلہ گنگ کی ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ چینجی ویٹرنری ڈسپنسری پر توجہ دی جائے اور اس کی تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ سہولتوں سے آراستہ کیاجائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں