’’لاوہ ‘‘ چنگا پلی میں بارشوں سے شگاف پڑگئے، عوام کی مشکلات میں اضافہ

0
180
lawaاسلام آباد(لاوہ رپورٹ)تحصیل لاوہ کے علاقہ چنگا پلی کی تعمیر میں ناقص میٹرل ٹھیکیدار بادشاہ کی غفلت اور دولت کی حوس کی وجہ سے حالیہ بارشوں سے پلی کے اطراف میں شگاف پڑگئے ۔ پلی بیٹھ جانے کاخطرہ ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ ٹھیکیدار بادشاہ نے حد کردی، ناقص میٹریل استعمال کیا جس کی وجہ سے پلی میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے اور بیٹھ جانے کا بھی خطر ہ پیداہوگیا ہے۔مذکورہ پلی لاوہ کے علاقہ چنگا میں واقع ہے، علاقہ کے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔انتہائی معتبر ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈیلی نیو ز کو پتہ چلاہے کہ صوبائی ممبراسمبلی کے دست راز ملک شہریاراعوان کی کوئک سروس ، جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی اور تحصیل لاوہ مقامی انتظامیہ کے خلاف الفاظ ۔ جائے وقوعہ پر ملک شہریار کے پہنچنے پر قریب و جوا ر سے عوام کثیر تعداد میں اکٹھے ہوگئے ۔ شہریاراعوان نے شہریوں سے بھی استعمال کے متعلق معلومات لیں۔ آنے والے چند دنوں میں واضح ہوجائے گاکہ ٹھیکیدار بادشاہ کے خلاف کاروائی کہاں تک پہنچی، پلی میں شگاف پڑ جانے کی وجہ سے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ہیوی ٹریفک گزارنے سے گریز کیاجائے۔شہریوں نے شہریارخان اعوان کاشکریہ اداکیا اور انتظامیہ اور ٹھیکیداربادشاہ کے خلاف نعرے بازی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں