’’چکوال‘‘تین روزہ پولیومہم،چھ ماہ سے زائد عمربچوں کو نمونیا، ڈائریا اور نابینا پن سے بچاؤ کے بھی قطرے

0
106
polioچکوال(نمائندہ خصوصی ڈیلی تلہ گنگ نیوز)تین روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ چھ ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو نمونیا ،ڈائریا اور نابینا پن سے بچاؤ کے لیے وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے، یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علیم دانش نے اس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، اجلاس زیر صدارت ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی منعقد ہوا۔ ڈاکٹر علیم دانش نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ صحت کی مقرر کردہ ٹیموں نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 751152پولیوویکسین کے قطرے پلائے گئے جبکہ 68672بچوں کو نابینا پن، ڈائریا اور نمونیا سے بچاؤ کے لیے وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے، ڈی سی او چکوال نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کارکردگی مزید بہتر بنائے۔ تاکہ کوئی بچہ پولیو قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں