’’چکوال‘‘والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

0
187
eye checkupچکوال(نمائندہ خصوصی ڈیلی تلہ گنگ نیوز)والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا، الشفاء ٹرسٹ راولپنڈی کی ماہر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے 275مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ اور نسخے تجویز کیے۔ دارارقم سکول الائیڈ پارک کیمپس کے بچوں کا بھی فری چیک اپ کیاگیا۔ الشفاء ٹرسٹ کے ایڈمن میجر آفتاب اور راجہ راحیل کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ 275مریضوں کو چیک اپ کیاگیا، جبکہ 10مریضوں کو سفید موتیے کے آپریشن کے لیے الشفاء ٹرسٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جہاں پر ان کے سفید موتیے کے مفت آپریشن کیے جائیں گے۔ کیمپ کے دوران مریضوں کو عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔ بعد ازاں ٹیم دارارقم سکول چکوال پہنچی جہاں پر ڈائریکٹردارارقم چوہدری معین اکرم نے سکول کے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کروایا۔قبل ازیں WANTکے زیر اہتمام ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں الشفاء ٹرسٹ کے ایڈمن میجر آفتاب ،معروف سماجی شخصیت ملک محمد عارف، WANTکے چیئرمین ملک احسان محفوظ،راجہ شیر بلال علی اور معروف عالم دین علامہ عبدالحلیم نقشبندی نے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی یونیورسٹی آف چکوال کے ڈائریکٹر ہمایوں اسلم تھے۔ راجہ عمر نے WANTکا مختصر تعارف کرایا اور بتایا کہ WANTکے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ کے تعاون سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپس میں آٹھ ہزار مریضوں کو چیک اپ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ5000کو فری عینکیں دی گئیں۔ راجہ عمر نے بتایاکہ چکوال میں والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ1998ء سے کام کر رہا ہے۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹریونیورسٹی آف چکوال ہمایوں اسلم نے WANTکی طرف سے لگائے جانیوالے کیمپ کو انسانیت کی خدمت قرار دیا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے موجودہ دور میں اللہ کے ولی ہیں۔ اور سوسائٹی میں بلاشبہ ان کا کردار احسن ہے۔ دریں اثناء WANTکے چیئرمین ملک احسان محفوظ نے اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیلہ انٹرچینج پر ہسپتال کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ سو کنال اراضی حاصل کر لی گئی ہے اور ہسپتال کی تعمیر کے بعد کسی مریض کو بھی راولپنڈی ریفر نہیں کیا جائیگا بلکہ WANTکے زیر اہتمام غریب اور مستحق مریضوں کا اس ہسپتال میں ہر قسم کا علاج مفت کیاجائیگا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں