’’چکوال ‘‘انجمن تحفظ حقوق شہریان کے صدر قاضی غلام عباس نے انتظامیہ کی طرف سے غریب شہریوں کے مکانات گرائے جانے کی شدید مذمت

0
125
poor houseچکوال(نمائندہ خصوصی ڈیلی تلہ گنگ نیوز)انجمن تحفظ حقوق شہریان چکوال کے صدر قاضی غلام عباس نے انتظامیہ کی طرف سے غریب شہریوں کے مکانات گرائے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ ایسے افراد کے مکانات گرا رہی ہے جن بے چاروں کے پاس کھانے کے لیے دو وقت کی روٹی تک نہیں، پیر بخاری میں غریب گھرانوں کو چھتوں سے محروم کر دیاگیا جبکہ جن لوگوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ جما کر کروڑوں ،اربوں روپے کا فائدہ حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کو پوچھا تک نہیں جا رہا، چاہئے تو یہ تھا کہ ایسی عمارتوں کوگرایا جاتا جو حقیقی طور پر تجاوزات کی زد میں آتی ہوں۔ اور ٹریفک و گزرگاہ میں خلل پیدا کرتی ہوں۔ مگر ایسے کروڑ پتی افراد کو مقامی انتظامیہ نے پوچھا تک نہیں۔ جبکہ اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے کے لیے غریب لوگوں کو چھتوں سے محروم کر دیاگیا۔ قاضی غلام عباس کا کہنا تھا کہ آج غریب عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم سے فرنگی دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ مظلوم اور بے بس افراد کو کاروائیوں کا نشانہ بنایا جار ہا ہے۔ قاضی غلام عباس کا کہنا تھا کہ انجمن تحفظ حقوق شہریان انتظامیہ کے اس رویے کی پرزور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ غریب ،مسکین کوچھوڑ کر بااثر تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے۔ قاضی غلام عباس نے عوامی نمائندوں کی طرف سے چھوٹے لوگوں کے مکانات گرائے جانے پر خاموشی اختیار کرنے کو بھی باعث تشویش قرار دیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں