یونین کونسل جبی شاہ دلاور کا گاؤں کوٹیڑہ مسائل کی زد میں، لیڈر غائب

0
186
Koteraاسلام آباد(شہزاداحمدملک)یونین کونسل جبی شاہ دلاور کے گاؤں کوٹیڑہ میں لاتعدادمسائل میں جکڑاہواہے، عوام پریشان ، لیڈر غائب، تفصیلات کے مطابق ملتان خورد سے کوٹیرہ جانے والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پلیاں ٹوٹ گئیں،سابق مرحوم محمدحیات ٹمن کے ٹیوب ویل کے نزدیک کازوے بھی ناقص میٹریل کی وجہ سے بیٹھ گیاہے۔ جبکہ گاؤں کی حالت زار یہ ہے کہ گیس موجو د نہیں ، صاف پانی کی قلت ہے، واٹرسپلائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے،سوداسلف خرید نے کے لیے شہریوں کو ملتان خور دآنا پڑتاہے، کوئی مارکیٹ، نہیں، یوٹیلٹی سٹورتک نہیں یہ علاقہ سیاسی لحاظ سے سیاست کاگڑھ بھی سمجھا جاتاہے مگر گاؤں پرکسی نے توجہ نہ دی ۔ جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ ڈیلی نیوز سروے کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ یہ گاؤں لاوارث ہوچکاہے، ایک مڈل سکول اور ویٹنری ہسپتال وہ بھی برائے نام، بچے تعلیم کے حصول کے لیے ملتان خورد اور جبی شاہ دلاور کارخ کرتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ سیاستدان ہر مرتبہ ووٹ لے لیتے ہیں۔ ہم ان پر اعتماد کرجاتے ہیں کہ شاید اس مرتبہ ہمارے مسائل حل ہوں۔ بجائے مسائل حل ہونے مسائل آئے روز بڑھتے جارہے ہیں۔ شہریوں نے ڈی سی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً علاقے کا دورہ کروائیں اور علاقے کے مسائل حل کریں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں