ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنرچکوال کی بارے میں ن لیگ کودرپیش تحفظات،اس وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیاجائے گا

0
155
N againstچکوال(نمائندہ خصوصی ڈیلی تلہ گنگ نیوز)ڈی سی او اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال ایک پلاننگ کے تحت مسلم لیگ ن مخالف قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ دونوں افسران کی طرف سے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور نومنتخب کونسلروں کو نظر انداز کرنا اور مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچانا باعث تشویش ہے۔ لہذا فوری طورپر مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے والی بیوروکریسی کو تبدیل کیا جائے۔ یہ قرارداد گزشتہ روز میونسپل کمیٹی چکوال کے نومنتخب کونسلرز اور سرکردہ لیگی رہنماؤں کے اجلاس میں منظور کی گئی جو چوہدری سجاد احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر چوہدری اورنگزیب دھرنٹ ملک کفایت حسین ،ڈاکٹر عبدالخالق ،میاں نصیر اور ممتاز بلا اورخالد بٹ نے مقامی انتظامیہ اور پولیس افسران کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔اور اسے مسلم لیگ ن کی وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف گہری سازش قرار دیا۔ اجلاس میں چند دن قبل ٹی ایم اے اہلکاروں اور تاجروں کے درمیان جھگڑے کے بعد راضی نامے کے باوجود اے سی چکوال کی طرف سے زبردستی مقدمہ درج کروائے جانے کی شدید مذمت کی گئی۔ اور کہا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا یہ اقدام قابل مذمت ہے اجلاس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ایس ایچ او صدر کے کردار کی بھی مذمت کی گئی جو مسلم لیگ ن مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ اس موقع پر طے پایا کہ لیگی کارکنان کو درپیش تحفظات بارے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا جائیگا اور مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے صدر چوہدری لیاقت علی خان مذکورہ معاملات کو وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں پیش کرینگے۔ اجلاس میں ملک کفایت حسین، ٹھیکیدار ظفر اقبال، ممتاز بلا، طارق شاہ ،حاجی اسلم کہوٹ، تنویر مغل، خالد بٹ، میا ں نصیر، عابد حسین منہاس، ڈاکٹر عبدالخالق، ڈاکٹر حامد جمال، عابد چوہان ،عامر زیدی ،عمر فاروق، ٹھیکیدار محمد اکرم، خواجہ اختر، چوہدری جعفر سلطان، چوہدری قمر شدیال ،چوہدری اورنگزیب دھرنٹ، عامر گجر، حاجی عباس، سکندر جٹ، ملک ظریف، اور ملک ایوب نے شرکت کی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں