’’تلہ گنگ‘‘ٹی ایم اے اور اسکے ملازمین غریب ریڑھی بانوں اور ٹھیلے والوں سے بھتہ وصول کرنے لگے

0
132
Tlg News2اسلام آباد(شہزاداحمدملک)تلہ گنگ و گردونواح ٹی ایم اے اور اس کے اہل کار غریب ریڑھی بانوں اور ٹھیلے بانوں سے بھتہ وصول کرنے لگے،بھتہ نہ دینے پر ایف آئی آر اور مقدمات کی دھمکیاں۔ تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ وگردونوح میں غریب ریڑھی بانوں اور ٹھیلے والوں نے نومنتخب اسسٹنٹ کمشنر واصف الرحمن سے مطالبہ کیا کہ ہمیں روزگار کے لیے کوئی مخصوص جگہ فراہم کی جائے ہم بمشکل دھیاڑی لگاکر اپنے والدین اور بچوں کاپیٹ پال رہے ہیں۔ کوئی ہمارا بڑا کاروبار نہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایم اے کے بھتہ خور اہل کاروں سے بھی نجات دلائی جائے ۔ شہرودیگرمقامات پر ریڑھی کھڑی کرنے پر پیسے وصول کرتے ہیں، نہ دینے پر ریڑھی اور ٹھیلے اٹھانے اور ایف آئی آر کی دھمکیوں پر اترآتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سابقہ انتظامیہ نے بھی بے روزگار کیا۔ہمارے گھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی۔ ڈیلی نیوز تلہ گنگ نے سابق اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان سے بھی اپیل کی تھی کہ غریب ریڑھی بانوں اور ٹھیلے والوں کو کوئی مخصوص جگہ فراہم کی جائے مگر انہوں نے کان نہ دھرے۔ریڑھی بانوں اور ٹھیلے والوں نے انتباہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے اور اس کے ملازمین باز آجائیں ورنہ ریڑھی پر امرود، مالٹے،ٹماٹر اورآلو سیب آپ کے سروں پرپھینکے جائیں گے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں