جماعت اسلامی پاکستان جنرل الیکشن 2018 ؁ء میں بھرپوراندازمیں حصہ لے گی:جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ

0
148

Tlg News1اسلام آباد(شہزاداحمد ملک ) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلو چ نے ان خیالات کا اظہارمنصورہ لاہور میں نائب امیر،صدر مشاورتی کونسل جماعت اسلامی ضلع چکوال ظہیر الحسن عاطف سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ضلع چکوال کی سیاسی صورت احوال اور جماعت اسلامی کے کام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا جماعت اسلامی ضلع چکوال کے کارکنان 2018کے قومی انتخابات کے لیے بھر پور تیاری کر یں ۔اس سے قبل پنجاب بھر سے امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی اور ضلعی مشاورتی کونسلوں کے صدور کا مشترکہ کنونشن 2018کے انتخابات کی منصوبہ بندی اور تیاری کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی ضلع چکوال کی نمائندگی نائب امیر،صدر مشاورتی کونسل جماعت اسلامی ضلع چکوال ظہیر الحسن عاطف نے کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی2018کے انتخابات بھر پور انداز میں حصہ لے گی اس لیے کارکنان گروپ لیڈر کے ساتھ ملکر بھر پور تیاری کریں ۔تاہم کامیاب کون ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں