’’تلہ گنگ‘‘سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس

0
276
gulam abbasتلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ، انہو ں نے کہا کہ ہماراگروپ ضلع چکوال میں نمایاں سیاسی مقام رکھتا ہے ، اور تمام رہنما متحد ہیں ، ان خیالات کا اظہار پیڑہ جانگلہ میں وائس چیئرمین جسیال عزیز الرحمن کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیئرمین ملک سجاد حیدر تھوہا محرم خان ، چیئرمین قدیر باز نرگھی ، چیئرمین ٹہی ملک عبد القادر صابر ، چیئرمین طارق محمود جسیال ، معروف صحافی ملک محمد شفیق سمیت بڑی تعداد میں سردار گروپ کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔ سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور کا ضلعی نظام حکومت لایا جاتا تو ہر شہری کے مسائل ضلع میں ہی حل ہو جاتے۔ لیکن بدقسمتی سے جمہوریت کے دعویداروں نے بلدیاتی نظام کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ، موجودہ حکمرانوں نے بلدیاتی الیکشن کروا کر بلدیاتی اداروں کو فعال نہ کرنا منتخب نمائندوں کیساتھ مذاق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ضلع ناظم بنا تھا تو اس وقت سرکاری خزانے میں 35 کروڑ تھے اور جب رخصت ہوا تو اس وقت 19ارب روپے کے لگ بھگ فنڈز چھوڑے تھے ۔ موجودہ حکمران بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونیوالے منتخب نمائندو ں کو اختیارات ملنے کے دور دور تک نشانات نظر نہیں آرہے ہیں ۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اگر اسی طرح بلدیاتی اداروں کیساتھ سلوک روا رکھا گیا تو ہم آئندہ پانچ سو سال تک بھی اپنے مسائل ختم نہیں کر سکیں گے پاکستان کے سیاستدانو ں نے جب اپنا قبلہ درست کر لیا تو اس وقت جمہوریت صحیح معنوں میں درست سمت کی جانب چل پڑے گی ۔ میں نے ابھی کوئی پارٹی جائن نہیں کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں