’’لاوہ ‘‘اندھیر نگری چوپٹ راجاپنجاب حکومت کے لاکھوں روپے ہوا میں اڑا دئیے گئے

0
156
TLG 4اسلام آبا د( شہز اد احمد ملک ) اندھیر نگری چوپٹ راجاپنجاب حکومت کے لاکھوں روپے ہوا میں اڑا دئیے گئے آخر کیو ں تفصیلات کے مطابق لاوہ گرلز ہو سٹل کی بلڈنگ بو سیدہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور جانوروں کا باڑا بن گئی ہے معتدد سالوں سے قائم گرلز ہاسٹل کو آباد نہ کیا جا سکا عمارت جگہ جگہ سے تباہ حالی کا شکار ہو گئی ہے ڈیلی تلہ گنگ نیوز ذرائع کے مطابق شہریوں نے مختلف کمروں میں بھوسا رکھنا شروع کر دیا ہے خوبصورت عمار ت عمل میں نہ لائے جانے کی وجہ سے پنجاب حکومت کے کرڑوں روپے ہوا میں اڑادئیے گئے چار دیواری مکمل تباہ ہو چکی ہے کھڑکیاں دروازے چور لیکر فروخت کر چکے ہیں اور باز ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے استعمال میں لا لئے ہیں سب سے افسوس کی بات یہ ہے کہ اس بلڈنگ کا افتتاح بھی نہ ہو سکا لاوہ کی مقامی انتظامیہ اور لاوہ کے سیاستدانوں کیلئے ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے بلڈنگ مکمل طور پر جانوروں کے باڑے میں تبدیل بھوسا گندگی جانوروں کا گوبر ہر طرف سے بکھرا پڑا ہے تحصیل لاوہ کے علاقوں میں بشیتر سرکاری عمارتوں کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے جنہیں کڑوڑوں روپے لگا کر بنایا گیا مگر آباد نہ کیا جا سکا شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ لاوہ اور عوامی نمائندوں کے خلاف کاروائی کریں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں