گندم کی قیمت 1300روپے فی من مقرر

0
850
gandumتلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)گندم کی قیمت امسال1300روپے فی من مقرر کر دی گئی، باردانہ کی تقسیم فی ایکڑ آٹھ بیگ جبکہ سو کلوگرام گندم کی بوری کی مزدوری ساڑھے سات روپے مقرر کی گئی ہے۔ ضلع چکوال کی تحصیل چکوال میں دو اور تحصیل تلہ گنگ میں دو گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جو صبح آٹھ بجے سے لے کر پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چکوال نے اس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ اجلاس زیر صدارت ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی منعقد ہوا۔ جس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور کسانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے اجلاس کو بتایا کہ گندم خریداری مراکز میں متعلقہ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ڈی سی او چکوال نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ کسانوں کی آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کیے جائیں اور خریداری مراکزسنٹر پر کسانوں کو پینے کے پانی ،واش روم ، اوزان وغیرہ کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں۔ کسان نمائندوں نے اس موقع پر حکومت پنجاب سے درخواست کی کہ گندم خریداری کوٹہ 1500میٹرک ٹن سے بڑھا کر3540میٹرک ٹن کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں