وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تلہ گنگ لاوہ میں آمد دن بھر کیا ہو تا رہا ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی نظرسے

0
308

Talagang Newsتحریر ارسلان احمد ملک۔۔۔۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی تلہ گنگ/لاوہ میں آمد کی خبر جب ڈیلی تلہ گنگ نیوز نے چلائی تو اس سے پہلے کے مناظر جو دیکھے گئے اور مختلف طریقوں سے تلہ گنگ کا جائزہ لیاگیا توافراتفری کا عالم تھامقامی انتظامیہ و دیگر اداروں کے سربراہاں اور ملازمین کو دوڑیں لگی ہوئی تھیں اورگھبراہٹ کا شکار تھے جب کہ چکوال میں بھی یہی عالم دیکھنے کو ملا اب تلہ گنگ انتظامیہ اپنی جگہ سوچ و بچار پریشانی کے عالم میں مبتلا تھے کہ تلہ گنگ میں وزیراعلیٰ کا ہیلی کوپڑ لینڈکر تاہے یا تحصیل لاوہ میں جب تحصیل لاوہ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو وہ گھبراہٹ کے شکار میں مبتلاتھے سوال کے جواب دینے سے کتراتے رہے باڈی لینگویچ سے محسوس ہو رہا تھا کہ یہ افسران اور ملازمین گھبرائے ہو ئے ایک بات واضح نہیں ہو رہی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کوپڑ تلہ گنگ میں لینڈ کرتا ہے یا لاوہ میں کیوں کہ یہ خفیہ اور اچانک دورہ تھا اور خفیہ رکھا ہوا تھا ڈیلی تلہ گنگ نیوز نے یہ بھی کھوج لگا لی تھی کہ موسم کی خرابی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب اپنا پروگرام ملتوی کر سکتے ہیں جس کی اطلاع ڈیلی تلہ گنگ نیوز نے اپنے قائرین اور عوام کو کر دی تھی جب ارکان اسمبلی کے کچھ ارکان سے رابطے کئے گئے تو وہ بھی اس با ت سے بے خبر تھے جیسے ہی خبر ڈیلی تلہ گنگ نیوز پر چلی تو سیاستدانوں اور مقامی قیادت نے لنگوٹے کس لئے اور شہروانیاں تھری پیس سوٹ لگا لئے ڈیلی تلہ گنگ نیوز نے جو کھوج لگائی تھی وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن کے خالد ٹہی اور طارق ٹہی کی والدہ محترمہ کی تعزیت کیلئے آنا تھا صحافی برادری بھی متحرک ہو گئی انہوں نے بھی اپنے ڈیجیٹل کیمرے نکال لئے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کا کیمرہ مین بھی تلہ گنگ کیلئے روانہ کر دیا گیا تھا کہ مکمل کوریج کے ساتھ ساتھ اگر وہ پریس کانفرنس کرتے ہیں تو عوام کیلئے کچھ خصوصی اعلان کروائیں مگر تاحال وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کوپڑ نہ تلہ گنگ لینڈ کیا نہ ہی لاوہ میں ضلعی جنرل سیکٹری کی رہائش گا ہ کے چارو اطراف صفائی اور دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے دن بھر تلہ گنگ لاوہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمدکا چرچہ رہا عوام صحافیوں سے پوچھتے رہے کہ کوئی وہ اہم علان بھی کریں گے عوام میں بھی ایک خوشی کی لہر تھی کہ شائد وہ تلہ گنگ یا لاوہ کیلئے کوئی بڑے پیکج کا اعلان کریں گے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی دعا ہے کہ وزیرا علیٰ پنجاب تلہ گنگ یا لاوہ میں تشریف لاتے ہیں تو لاوہ اور تلہ گنگ کیلئے کوئی خصوصی پیکج یا اہم علان کریں یہ حلقہ این اے 61پہلے ہی مسلم لیگ ن کا ووٹ کافی حد تک گر چکا ہے اعلان کرنے سے پھر ایک دفعہ بینک ووٹ بڑھنے کا امکان ہے لیکن اعلان کو اعلان ہی نہیں بلکہ اس پر فوری عمل درامد بھی کرایا جائے دن بھر تلہ گنگ کی مقامی انتظامیہ اور لاوہ انتظامیہ کے افسران بالا ملازمین کو دوڑیں لگی رہیں اور چہرے بھی مرجھائے رہے ٹی ایم اے تلہ گنگ کو یہ خطرہ تھا کہ میراکوئی کٹا چٹا نہ کھول دے تحصیلدارخالد محمودستی کو اپنا ڈر تھا کہ کہیں میراکوئی پول نہ سامنے آجائے باز مقامات سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اداروں کے افسران اور ملازمین نہ آنے کی دعائیں بھی کرتے رہے اے اللہ ہمیں اس امتحان میں پاس کر ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں