’’تلہ گنگ‘‘ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بھرتیوکیلئے درخواستیں طلب

0
212
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ضلع چکوال میں ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بھرتیوکیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں ۔ تحصیل تلہ گنگ کیلئے ای ایس ای کی 8، ایس ایس ای سائنس میتھ کی36، ایس ای ایس ای انگلش کی پانچ ،اردو کی چار ، میتھ کی 8 سائنس کی 9، PET کی 2، ڈی ایم کی دو ، کمپائن کی 3، ایس ایس ای اردو کی ایک ، میتھ کی ایک ، فزکس کی دو ، بیالوجی کی دو ، کیمسٹری کی دو ، کمبائن کی ایک کل86بوائز سکولوں جبکہ گرلز سکولو ں میں57 سیٹیں مشتہر کی گئیں ہیں تحصیل لاوہ کیلئے 44بوائز سکولوں کیلئے اور گرلز سکولوں کیلئے17اسامیاں مشتہر کی گئیں ہیں ۔ اسی طرح حاضر سروس اے ای اوز ، ایس ایس ٹیز اور ایس ایس ایز سے 48اے ای اوز کی خالی اسامیاں پر کرنے کیلئے درخواستیں بھی طلب کی گئیں ہیں ، درخواستیں12 اپریل2016 تک پہنچ جائیں چاہیں ۔16 مئی 2016کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1تلہ گنگ میں مرد و خواتین کے انٹرویوز ہونگے جبکہ تحصیل لاوہ کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول دندہ شاہ بلاول میں 18 مئی 2016کو انٹرویو ہونگے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں