’’تلہ گنگ‘‘پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں پانچ ہسپتالوں کو ماڈل

0
197
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں پانچ ہسپتالوں کو ماڈل قرار دے کر سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی حکومتوں سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، ذرائع کے مطابق ان پانچ ہسپتالوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ کو بھی شامل کر لیاگیا ہے ۔ماڈل ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، دوسری جانب سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے پلاننگ کمیشن نے پی سی ون منظور کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی تین منزلہ رہائش گاہوں کی تعمیر ، خالی اسامیوں پر ترجیحی بنیادوں پر بھرتیاں ، مشینری کی فراہمی سمیت دیگر مسنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی ، اس حوالے سے پی سی ون کی منظوری ہوگئی ہے ، پلاننگ کمیشن نے کل 19منصوبوں کی منظوری دی تھی جس میں سٹی ہسپتال بھی شامل ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں