’’تلہ گنگ ‘‘ ملک سلیم اقبال نے پریس کلب میں منعقدہ بے بی شو میں جیتنے

0
184
salem bhتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر )بے بی شو جیسے مثبت مقابلوں سے بچوں اور والدین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی ملک سلیم اقبال نے پریس کلب میں منعقدہ بے بی شو میں جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او جاوید محمودبھٹی بھی موجود تھے۔ بچوں کی تفریح کے لیے میجک شو کا اہتمام کیا گیا جس کو بچوں نے اور شرکاء نے بہت پسند کیا ایک سے دوسال کے بچوں میں محمدعلیان نے پہلی جبکہ محمد زین العابدین اور محمد حسنات نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دو سے تین سالہ بچوں میں لائبہ شاہد نے پہلی ، عون علی نے دوسری اور عبدالہادی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تین سے چار سالہ بچوں میں تحریم فاطمہ نے پہلی، زین العابدین نے دوسر ی اور محمد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چار سے پانچ سالہ بچوں میں محمد آفتاب نے پہلی، طوبی ابوبکر نے دوسری جبکہ محمد طلحہ سلیمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انعامات تقسیم کرنے والے مہمانوں میں چیئرمین پریس کلب سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی، چوہدری غلام ربانی، ایم افضل اعوان، تحصیل آفیسر محکمہ بہبود آبادی ملک ارسلان عاصم ، شیخ ضیاء الدین شامل تھے۔ اس موقع پر منتظمین پروگرام ملک امتیاز اقبال ، خواجہ ناصر اورخواجہ یاسر نے شرکا اور بالخصوص محکمہ بہبود آبادی تلہ گنگ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں