’’تلہ گنگ ‘‘نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تحریک پاکستان میں نمایاں

0
140
05تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے پر تلہ گنگ کے موضع ڈھلی کے ملک حاکم خان کا گولڈ میڈل اُن کے صاحبزادے کنگ آف گلاسکو ملک غلام ربانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ تقریب میں حاصل کیا ۔اس تقریب میں ممتاز قانون دان سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر،صوبائی وزیر رانا مشہود،ممتاز صحافی سلیم بخاری،عزیز الرحمن چن سمیت پورے پاکستان سے 35افراد نے اپنے اپنے والد بزگواروں کے گولڈ میڈل حاصل کئے ۔تقریب میں جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا و چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمزچودھری غلام ربانی نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔عوا می و سماجی حلقوں نے ملک غلام ربانی کو اُن کے والد محترم ملک حاکم خان آف ڈھلی کا گولڈ میڈل ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں