’’تلہ گنگ‘‘سگھر کے طلباء پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

0
242
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)ایوان اوقاف لاہور میں منعقدہ صوبائی سطح کے مقابلہ حفظ قرآن مجید میں جامعہ بیت السلام سگھر کے طلباء پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ۔قرآن وسنت کی بہترین خدمات اور اعلیٰ کارکردگی پر عوامی ومذہبی حلقوں کا خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب محکمہ اوقاف کے زیراہتمام یوان اوقاف لاہور میں منعقدہ صوبائی سطح کے مقابلہ حفظ قرآن مجید میں پنجاب میں جامعہ بیت السلام سگھر کے طالب علم امیر عمر نے پہلی جبکہ عبدالوھاب نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ملکی سطح پر ہونے والے مقابلہ میں شامل ہوگئے ہیں ۔جامعہ بیت السلام سگھر کے طلباء نے ضلع میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے صوبائی سطح کے لئے کولیفائی کیا تھا ۔قرآن وسنت کی بہترین خدمات اور اعلیٰ کارکردگی پروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ضلعی مسؤل شیخ الحدیث مولانا غلام مرتضیٰ ،ضلعی امیر جے یوآئی(ف) مولانا عطاء الرحمن قاسمی،سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار،مولانا حنیف صابر،مفتی محمد آصف ،الحاج میاں عبدالقیوم، چوہدری غلام ربانی،قاضی عبدالقادرسمیت عوامی ومذہبی حلقوں نے جامعہ بیت السلام سگھرکے بانی مولانا عبدالستار،مولانا رب نوازاور دیگر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں