’’تلہ گنگ‘‘ بیگناہوں کا خون بہانے والے انسان نہیں درندے ہیں

0
52
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)بیگناہوں کا خون بہانے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ سانحہ لاہور میں ملوث دہشتگردوں کو چوکوں اور چوراہوں میں پھانسیاں دے کر نشان عبرت بنایا جائے دہشتگردی کی اس بد ترین کارروائی سے تمام انسانیت کے دل دھل گئے ہیں اس افسوسناک سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولانا عطاء الرحمن قاسمی ،چوہدری عبدالجبار ،حافظ عبدالقدیرمولانا حنیف سابر ،مفتی محمد آصف ،شیخ محمد افضل،حافظ اسامہ سعدی ،قاری نورعالم،مولانا عبدالواحد قریشی،مولانا عبدالسلام،مولانا پائندہ خان،مولانا عبداللہ ،حافظ محمد ادریس اورقاضی محمد خالد نے سانحہ لاہور پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔جے یوآئی (ف) کے ضلعی قائدین کا کہنا تھا کہاکہ گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والابم دھماکا افسوسناک اور قابل مذمت ہے،دہشتگردوں نے لاہور میں معصوم بچوں ،خواتین اور نہتے شہریوں کو موت کی وادی میں دھکیل کر پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں یہ سانحہ ان قوتوں کی کارستانی ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم اور انتشار وخلفشار سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ اس سانحے کے پسِ پردہ عوامل اور اس میں ملوث عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو عبرتناک سز ادی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں