’’تلہ گنگ‘‘ دو مختلف حادثات میں بارہ افراد زخمی

0
103
06تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) دو مختلف حادثات میں بارہ افراد زخمی ہو گئے ۔پہلا حادثہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر سگھر اڈہ کے قریب پیش آیا جس میں رانا جہانزیب کوچ ڈیرہ سے راولپنڈی جاتے ہوئے تیز رفتار ی کے باعث کھائی میں جا کر اُلٹ گئی ۔خوش قسمتی سے کوچ میں سوار دس مسافر معمولی زخمی ہو ئے جنہیں سٹی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہنگامی طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا ۔دوسرا حادثہ سرگودھا روڈ پر پیڑہ فتحال موڑ کے قریب پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں