’’تلہ گنگ‘‘ ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ کی خصوصی

0
206
05تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ کی خصوصی گرانٹ سے مختلف مواضعات میں بجلی کے منصوبوں پر کام تیزی سے شروع ہو گیا ۔دست راست ایم پی اے ملک اعوان اعوان نے بتایا کہ سردار ذوالفقار دلہہ کی 18کروڑ کی گرانٹ سے نکہ کہوٹ،ٹہی و دیگر مواضعات میں بجلی کے منصوبوں پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔سردار ذوالفقار دلہہ نے مختصر عرصہ میں 22کروڑ بائی پاس،دس کروڑ سیوریج سسٹم اور ساڑھے نو کروڑ واٹر سپلائی سکیم کیلئے منظور کرائے ۔کچھ منصوبے مکمل ہو گئے جبکہ باقی پر کام جاری ہے ۔واٹر سپلائی سکیم کے سلسلے میں پانچ ٹیوب ویل لگ چکے ہیں۔الطاف اعوان نے کہا کہ ہم دعوے نہیں کام کرتے ہیں ۔عوام کی خدمت ہی ہمارا اصل مشن ہے ۔اور ان شا ء اللہ 2018تک حلقہ پی پی 22میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک ماڈل حلقہ ہو گا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں