’’تلہ گنگ‘‘ ڈھرنال دشمنی دوستی میں بدل گئی دونوں فریقن ہیپی ہیپی

0
142
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)ڈھرنال میں صوبیدار محمد شریف،اور ملک محمد لطیف کی کوششوں سے پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔تفصیلات کے مطابق،ڈھرنال کے ممتاز سیاسی ومذہبی رہنماء صوبیدار محمد شریف،اور ملک محمد لطیف المعروف اللہ والوں کی کوششوں سے ملک خالد خدوخیل اور ملک شیر افضل کے مابین کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا جس پر 23مارچ کو جامعۃ الحبیب ڈھرنال میں دونوں فریقین میں صلح ہوگئی اس موقع پرجمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد حنیف صابر، ملک احمد خان جسوال،ملک محمد اقبال خلیفہ خیل،ملک محمد اقبال بلوچ،ملک احمد خان کریم خیل،ملک عبدالرشید گل خیل،ملک حاجی محمد صدیق خیل،ملک محمد یعقوب بھی موجود تھے ۔دونوں فریقین اور اہلیان ڈھرنال نے اس میں کردار ادا کرنے پر صوبیدار محمد شریف،اور ملک محمد لطیف کو خراج تحسین پیش کیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی تنازعات میں مصالحت سے صلح جوئی کراچکے ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں