’’لاوہ‘‘واپڈا کی نالائقیاں ایک ماہ سے ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہو سکا عوام پریشان

0
105
talagang3پچنند(ضیاء قادری سے)واپڈا کی پھرتیاں، ایک ماہ سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہوسکا، دو محلوں کا لوڈ ایک ٹرانسفارمر پر منتقل، ٹرانسفارمر جلد مرمت کیا جائے، شہریوں کا پرزور مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پچنند کے محلہ ریتلیاں میں واقع بجلی کا ٹرانسفامر خراب ہونے کی وجہ سے محکمہ کے اہلکار اتار کرلے گئے ہیں لیکن تاحال تقریباََ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہوسکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے واپڈا اہلکاروں نے عارضی کام چلانے کے لیئے منڈی موڑ پر واقع ٹرانسفارمر سے متاثر محلہ کو لگا دیا جس کی وجہ سے ایک ٹرانسفارمر پر شدید لوڈ پڑنے سے بجلی ٹرپنگ کی وجہ سے الیکٹرانک اشیاء کے چلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔دو محلوں کے بجلی کا لوڈ ایک ٹرانسفارمر پرڈالنے سے کسی بھی وقت چلنے والا ٹرانسفارمر بھی خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔واپڈا کی ’’ڈنگ ٹپاؤ‘‘ پالیسی کی بدولت چلتے ٹرانسفارمر سے بھی کسی وقت شہری محروم ہوسکتے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے واپڈا کے اعلیٰ افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پچنند کے محلہ ریتلیاں میں خراب ٹرانسفارمر کو جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ مزید کسی پریشانی سے بچا جاسکے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں