’’لاوہ‘‘کوٹ شمس داخلہ مہم کا اہتمام والدین اور اساتذہ کی شرکت

0
188
talagang1پچنند(ضیاء قادری سے)یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے تحت گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کوٹ شمس میں داخلہ مہم کا اہتمام، والدین سمیت اساتذہ کی شرکت، تفصیلات کے مطابق یونیورسل پرائمری ایجوکیشن داخلہ مہم کے حوالہ سے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کوٹ شمس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاوہ فیاض احمد طاہر، اے ای او لاوہ فضل الرحمان، عبدالروف،اے ای او زنانہ تحصیل لاوہ نذر حسین،اے ای او ڈھرنال ارشداقبال، وائس چیئرمین کوٹ قاضی عطاء اللہ، جملہ سکول سٹاف،جنرل سیکرٹری پریس کلب لاوہ ضیا ء قادری، فنانس سیکرٹری محمد ظہور سمیت دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاوہ فیاض احمد طاہر نے خطاب میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سکول میں بچوں کے داخلہ کی ترغیب دلوائی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین کوٹ قاضی ملک عطاء اللہ سمیت دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔ داخلہ مہم کے آغاز کے حوالہ سے پہلی بچی کا نام مذکورہ سکول میں داخل کرتے ہوئے مہم کا بھرپور آغاز کردیا گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں