’’لاوہ ‘‘کوٹ شمس میں عجیب و غریب واقع ویٹرنری ڈسپنسری کو تالے لگ گئے سیاست کی جنگ

0
237
talagang2پچنند(ضیاء قادری سے)سیاست کی جنگ، یا عدم دلچسپی،ویٹرنری ڈسپنسری کوٹ شمس کو تالے لگ گئے، حکومت کے لاکھوں روپے ضائع، ویٹرنری ڈسپنسری کوٹشمس کو بحال کیا جائے، اہلیان علاقہ کا پرزور مطالبہ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کوٹ قاضی کے علاقہ کوٹ شمس میں واقع ویٹرنری ڈسپنسری حکومت کی عدم توجہ کا شکار ہوکر رھ گئی۔برشکوہ عمارت کو گزشتہ کئی سالوں سے تالے لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ویٹرنری ڈسپنسری کوٹ شمس 2009ء میں بنی لیکن اس کے بعد چند دن کھلا رہنے کے بعد بند کردی گئی اور عمارت کو کئی سال گزر گئے لیکن تاحال اس کارآمد نہ بنایا جاسکا۔اہلیان علاقہ نے تلہ گنگ ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ڈسپنسری حکومتی افسران کی عدم توجہ کی وجہ سے بند پڑی ہے۔ویٹرنری ڈسپنسری تا حال کئی سال گزر گئے لیکن اس کو لگا تالا آج بھی اہل نظر کو سوچنے پر ضرور مجبور کررہا ہے۔لاکھوں روپے کی گرانٹ سے بنائی گئی ویٹرنری ڈسپنسری کا سامان اور فرنیچر تباہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ویٹرنری ڈسپنسری کی عمارت کوروائتی سیاست کی نظر کردیا گیا ہے اور اس کاریکارڈ اور عملہ سمیت کوٹ شمس میں واقع مبینہ شادی ہال میں منتقل ہوچکا ہے۔ایم پی اے کے گھر میں چلتی ویٹرنری ڈسپنسری کو سالا سال سے تالے لگ گئے لیکن سیاسی شخصیات اس سے بے خبر ہیں اور یوں ’’چراغ تلے اندھیرا‘‘ کا منظر پیش کررہی ہے۔اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ویٹرنری ڈسپنسری کوٹشمس کی عمارت کو تالا لگنے کا نوٹس لیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں