’’چکوال ‘‘اے سی آفس کے اہلکاروں نے غریب ٹھیہ بان پر تشدد بہادری کی انتہا

0
121
chakwal 1چکوال( نمائندہ خصوصی)رئیس خانہ روڈ پر ٹھیے ہٹانے کے دوران اے سی آفس کے اہلکاروں نے غریب ٹھیہ بان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اور اس پر اینٹیں برسائیں۔ٹھیہ بانو نے احتجاج کرتے ہوئے تحصیل آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور زخمی ٹھیہ بان کو سڑک پر لٹا کر اور بعد ازاں گدھا گاڑی پر لاد کر احتجاج کرتے رہے۔ جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہا۔ بعد ازاں پولیس کی طرف سے کاروائی کی یقین دہانی پر شدید زخمی ہونے والے ٹھیہ بان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال منتقل کر دیاگیا، مظاہرین کا اسسٹنٹ کمشنر چکوال اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی اور تبادلے کا مطالبہ۔اے سی آفس کے اہلکاروں نے رئیس خانہ روڈ پر عارف نامی ٹھیہ بان کو ٹھیے ہٹانے کے دوران معمولی تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور اس پر اینٹیں برسائیں جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا، ٹھیہ بانوں نے احتجاجاً عارف کو تحصیل آفس کے باہر مین جہلم روڈ پرلٹا کر سڑک بلاک کر دی اور ایک گھنٹہ سے زائد احتجاج کیا، جس کی وجہ سے دونوں طرف سے ٹریفک بلاک رہی۔ مظاہرین زخمی ٹھیہ بان کو بعد ازاں گدھا گاڑی پر لاد کر بھی احتجاج کرتے رہے۔ ہسپتال روڈ ٹھیہ بان یونین کے صدر سائیں خلیل اور دیگر کا مطالبہ تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر چکوال کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے اور ان کے خلاف و دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ سٹی پولیس کی طرف سے کاروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور زخمی ٹھیہ بان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال منتقل کر دیاگیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں