’’تلہ گنگ‘‘ گھمبیر ڈیم کے ٹینڈر دوبارہ طلب کر لئے گئے

0
168
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) محکمہ سمال ڈیمز چکوال ڈویژن نے لاوہ کے مقام پر بننے والے گھمبیر ڈیم کے ٹینڈر دوبارہ طلب کر لئے۔اس حوالے سے چار ارب اکیاسی کروڑ43لاکھ 58ہزار روپے کے فنڈزپہلے مرحلے کیلئے رکھے گئے ہیں ۔قبل ازیں بھی ارسا کے اعتراض دور ہونے کے بعد اس ڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کئے گئے تھے ۔ جس میں ایریگیشن چینل ،مین ڈیم کی تعمیر ،سپل وے کی تعمیر شامل تھی ۔یہ منصوبہ 36ماہ میں مکمل ہو گا ۔ادھر سینئر صحافی چودھری غلام ربانی نے انکشاف کیا ہے کہ ہر منصوبے کی طرح اس منصوبے میں بھی تلہ گنگ و لاوہ کی عوام سے ہاتھ ہو گیا۔مقامی اراکین اسمبلی کی غفلت کہیں یا نا اہلی اس ڈیم کے ڈیزائن کی وجہ سے میانوالی کا بہت بڑا رقبہ تو سیراب ہو گا لیکن تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ کے رقبہ کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا ۔عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیم کی تعمیر کی جائے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں