سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے قبل ہی ملزم اللہ کو پیارا ہو گیا

0
141

daily talagang news

چکوال( نمائندہ خصوصی )پھانسی کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے والا سات افراد کا قاتل زندگی کی بازی ہار گیا، اور اڈیالہ جیل میں انتقال کر گیا، تھانہ ڈھڈیال کے علاقے لوہیسر میں قتل کی تین وارداتوں میں مجرم چوہدری عابد حسین نے سات قریبی رشتہ داروں کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔ اور اسے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس پر مجرم عابد حسین نے سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی مگر سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی عابد حسین زندگی کی بازی ہار گیااور اڈیالہ جیل میں انتقال کر گیا۔ جسے گزشتہ روز لوہیسر میں سپردخاک کر دیاگیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں