ملک بھر کی طرح تلہ گنگ ،لاوہ دیگر بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

0
110
loadاسلام آباد(ارسلان احمد ملک)جیسے ہی گرمیوں کا آغاز ہوا حکومت نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا عوام سڑکوں پر نکل آئے احتجاج دھرنوں کا سلسلہ جاری رہا تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد ،جنگ ،سرگودہ ،میانوالی ،لاہور ، ملتان و دیگر شہروں سے ملنے والی اطلاع کے مطابق لوڈشیڈنگ کے دورانیہ بڑھانے سے عوام کا حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اوردھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہا ادھر تلہ گنگ ،لاوہ اور دیگر بڑے شہروں جن میں ٹمن ،لیٹی ،سگھر ،ملتان خورد مجبی شاہ دلاور ،چینجی کوٹیرہ ،لاوہ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پچنند ،ترحدہ ،کوٹ شیرہ ،کوٹ شمس میں بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ کر دیا گیا ہے واپڈا کے ECXNسے دن کو رابطہ کیا گیا تو وہ ایک میٹنگ میں مصروف تھے جس کی وجہ سے رابطہ نہ ہوا حکومت کے جب ایک اعلی حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا بس ایک سال کی مار ہے لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزرات بجلی و پانی کے وزیر نے عوام سے وعدہ کر رکھا ہے کہ 2018میں لوڈشیڈنگ ختم ہو گئے گئی انہون نے مزید ڈیلی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظیم خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں